Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر علامہ تصور جوادی سے پی ٹی آئی کے رہنما سید صداقت حسین شاہ کی ملاقات

30 نومبر 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے پاکستان تحریک انصاف ضلع نیلم آزادکشمیر کے صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ لوئر نیلم ویلی سید صداقت حسین شاہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سید طفیل حسین کاظمی اور سید تجمل حسین کاظمی بھی موجود تھے۔سید صداقت حسین نے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ وہ حلقہ لوئر نیلم ویلی میں انہیں سپورٹ کریں اور ٹکٹ کے حصول و دیگر معاملات میں ان کی معاونت کریں۔سیکرٹری جنرل علامہ جوادی نے کہا کہ ہم انشااللہ اپنی جماعت کی پالیسی کے مطابق آپ سے تعاون کی پوری کوشش کریں گے۔جو پالیسی ہماری جماعت بناۓ گی ہم اسے فالو کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree