Print this page

علامہ تصور نقوی کی جمعیت اہلحدیث آزادجموں و کشمیر کے رہنماسید غلام حسین شاہ کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت

19 جولائی 2019

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی نےآل جموں و کشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن(تنظیم اساتذہ)کے سابق مرکزی صدر سید نذیر حسین شاہ کی والدہ ماجدہ اورسید غلام حسین شاہ مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث آزادجموں و کشمیر کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال کے موقع پروفد کے ہمراہ ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وفد میں مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کے رہنمامولانا سید طالب حسین ہمدانی اورمولانا زاہد حسین کاظمی شامل تھے۔اس موقع پر علامہ سیدتصورحسین نقوی نے سید نذیر حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال کو ایک بڑا صدمہ کرار دیتے ہوۓ ان سے دلی تعزیت کے ساتھ مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree