Print this page

گلگت بلتستان کے امور کا وفاقی مشیر ایک غیرمنتخب اور غیر مقامی شخص کو نامزدکرنا سراسر ظلم ونا انصافی ہے، الیاس صدیقی

20 اپریل 2022

وحدت نیوز (گلگت) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امورگلگت بلتستان بنا کر خطے کےعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک منتخب ممبراسمبلی بھی نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پیپلزپارٹی کے حق حاکمیت کے دعوے پر بھی شب خون مارا گیا۔ کسی غیر منتخب شخص کو گلگت بلتستان کے امور کی ذمہ داری دینی تھی تو کسی مقامی شخصیت کو دیتے، امید ہے پی پی پی گلگت بلتستان کے ذمہ داران اس غیر منطقی اقدام کا فوری نوٹس لیں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree