Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی کی پیش کردہ اہم تجویز صوبائی کابینہ سے منظور،عوام میں خوشی

31 جنوری 2025

وحدت نیوز(گلگت) صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی کی پیش کی گئی تجویز صوبائی کابینہ سے منظور، سرکاری سکیموں میں چھوٹے سکیل تعیناتیوں کیلئے لینڈ ڈونرز کو ترجیح دینے کا فیصلہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان بھر میں سرکاری تعمیرات کیلئے صرف زمین کا معاوضہ ناکافی تھا جسکی وجہ سے اکثر منصوبے تاخیر کا شکار اور عوام میں اختلاف کا سبب بن رہا ہوتا تھا۔

 اس اہم فیصلے کے تناظر میں ایک طرف اراضی کے حصول کا مسئلہ آسان ہو جائیگا تو دوسری جانب چھوٹے سکیل کی ملازمتوں پر لینڈ ڈونرز کو نوکریاں مل سکیں گی۔

اس فیصلے کےبعد عوام میں خوشی کی لہر ملاحظہ کی گئی ہے ، عوام نے شیخ اکبر رجائی اور ایم ڈبلیوایم کی اس کوشش کو غریب عوام کے حق میں ایک اہم اقدام قرار دیا ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree