Print this page

امامیہ طلباء تنظیم کو ابتدائی ادوار کی طرح علماء کی زیر سرپرستی مضبوط خطوط پر استوارکردیا جائے تو ڈاکٹرشہید نقوی اور ثاقب نقوی جیسے افراد پیدا ہوں گے،آغا علی رضوی

06 مارچ 2023

وحدت نیوز(سکردو) الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجت الاسلام آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اگرآج بھی امامیہ طلباء تنظیم کو ابتدائی ادوار کی طرح علماء کی زیر سرپرستی مضبوط خطوط پر استوارکردیا جائے تو ڈاکٹرشہید نقوی اور ثاقب نقوی جیسے افراد پیدا ہوں گے۔کیونکہ ان دونوں کی بھی زیادہ تر تربیت اسی تنظیم سے ہوئی تھی۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آئی ایس او کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔ تنظیمی جوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کردار کو ایسا بنائیں کہ اپنی شخصیت میں جاذبیت پیدا کرسکیں اور لوگ آپ کی جانب مائل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے تنظیم کے لیئے پورا وقت دیا اور فعالیت میں اہم کردار ادا کیا اورضرورت اس امر کی بھی ہے کہ تنظیمی اکائیوں کی موجودگی کو تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں درکار مالی و مادی معاونت کیلئے حتی المقدور کوشش کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آغاسید علی رضوی نے رہبر معظم اور مجتہدین عظام کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی ،عالم کفر کی نابودی ،مملکت پاکستان کے استحکام وسلامتی اور گلگت بلتستان کی امن وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree