Print this page

ٹکٹ کیلئے آغا علی رضوی کے پاوں پکڑنیوالے اورکئی پارٹیوں کی پلیٹ میں ہاتھ ڈال کرنوالہ چن سکنے والے آج آغاعلی کیخلاف شیڈول فورتھ کامطالبہ کرتے جو کہ شرمناک ہے ،وزیرعیسیٰ خان

21 ستمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)بھٹوکے نام پرجینے والی پارٹی بدترین کرپشن اقربا پروری اورلوٹ مارکی وجہ سے اپنی موت آپ مرگئی ہے اب مختلف بیساکھی کے سہارے زندہ رہنا چاہتے ہیں ٹکٹ کیلئے آغا علی رضوی کے پاوں پکڑنیوالے اورکئی پارٹیوں کی پلیٹ میں ہاتھ ڈال کرنوالہ چن سکنے والے  آج آغاعلی کیخلاف شیڈول فورتھ کامطالبہ کرتے جو کہ شرمناک ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے سیکرٹری فنانس وزیرعیسیٰ خان نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹوکے نام پرزندہ تھی وہ اب اپنے دور حکومت میں بدترین کرپشن لوٹ ماراوراقرباپروری کی وجہ سے دفن ہوگئی ہے تومذہبی جماعت سے دشمنی کرکے جینا چاہتی ہے شراب بل کے آڑمیں مذہبی پارٹی کوبدنام کرکے خود زندہ ہوناچاہتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب اس بل کواسمبلی میں پیش کیاتوسب سے ذیادہ اس بل کے حق میں ناجی اورامجدنے بولااسمبلی سے باہرآکر پوائنٹ سکورنگ کیامگریہ یادرہے یہ سارے وقت آنے پربے نقاب ہونگے جن بیساکھیوں کے سہارے زندہ ہوناچاہتی ہے یہ ناممکن ہے۔سب سے بڑاشرپسند تووہ ہے جوٹکٹ کیلئے آغا علی رضوی کے پاؤں تک پکڑنے کی کوشش کی ٹکٹ نہ ملنے پرجیالہ بناسب سے بڑاٹولہ اورلوٹاوہ ہے جوٹھیکہ کرناتوجانتاہے سیاست نہیں جانتاجوبھائی کے ٹھیکوں کے پیسوں کے بل بوتے الیکشن جیتناچاہتاہے مگریہ حقیقت ہے کہ لوٹاہمیشہ رسواہواہے اوررسواہوتا رہے گا۔قوم کو اب لوٹوں اورعلاقے کے مخلصین میں فرق کرناہوگاتاکہ سہولت کاروں کابدنماچہرہ سب پرعیاں ہو۔ایک سید عالم کے خلاف قانونی کاروائی کامطالبہ کرکے منافقین اورمہروں کے چہروں سے نقاب ہٹ گئی ہے اب یہ منافق ٹولہ ہمیشہ رسوا ہی رہیگا۔

انہوں نے کہاکہ آغا علی رضوی نے ہمیشہ قوم کی مفاد کی بات کی ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی ہے اورآئندہ کرتے رہیں گے آغا سید علی رضوی ہمیشہ عوام میں رہتے ہیں عوام کی دلوں پر راج کرتے ہیں مخالفین کو آغا کی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے مختلف قسم کی بے بنیاد افواہیں پھیلا کر آغا علی رضوی کی مقبولیت کم کرنے کی سازش کر رہی ہے اس میں مخالفین کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree