Print this page

ترویج علوم، تبلیغ دین، قضاوت،اصلاح معاشرہ، اسلامی بھائی چارے کے فروغ میں مرحوم علامہ سید مبارک علی شاہ موسوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شیخ احمد علی نوری

20 ستمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) ممبر گلگت بلتستان کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلتستان کے بزرگ عالم دین وقاضی حجۃ الاسلام و المسلمین آقاسید مبارک علی شاہ موسوی ا یک طویل عمر اسلام اور علاقے کی خدمت کرنے کے بعد ہم سے جدا ہوکر اللہ کی رحمت ابدی کی جانب رہسپارہوگئے۔ ترویج علوم، تبلیغ دین، قضاوت،اصلاح معاشرہ، اسلامی بھائی چارے کے فروغ اور ایک مثالی اسلامی معاشرے کی جانب سفر میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کے اس گھڑی میں مرحوم کے پسماندگان خصوصا ان کے علمی وارث حجۃ الاسلام سید محمد عباس موسوی کی خدمت میں اس عظیم سانحے کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہے اورمرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree