Print this page

سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، یہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،وزیرزراعت کاظم میثم

04 مارچ 2022

وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے نماز جمعہ پہ ہونے والے افسوسناک حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک    واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر وطن کے پیکر میں پے در پے خنجر گھونپنا شروع کیا ہے اور یہ تسلسل خطرہ کی گھنٹی ہے۔ حالیہ واقعہ دہشتگردوں کی سابقہ روایات کا تسلسل ہے جس میں مسجد و امام بارگاہوں کو نشان اول پہ رکھا گیا اور مکتب تشیع ان کا سافٹ ٹارگیٹ بنا ہوا ہے۔ حالیہ واقعہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  پوری ملت، شہدا کے لواحقین اور خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو جب تک آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جاتا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں رہ سکتا۔ دہشتگردی کی نئی لہر کو روکنے کے لیے ریاست، سکیورٹی ادارے اور حکومت راست اقدام اٹھائیں اور مظلوموں و شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہو جائیں اور دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دیں۔ پورا ملک چاہے سندھ ہو، پنجاب ہو، بلوچستان یا کے پی کے مکتب تشیع بلخصوص اور عام شہری بلعموم کے خون سے رنگین ہوچکا ہے۔ کئی دہائیوں سے مکتب تشیع جنازہ اٹھا اٹھا کے تھک چکے ہیں اور مزید امتحان نہ لیا جائے۔ ملک میں اس وطن کے حقیقی فرزندان اور باوفا بیٹوں کو کہیں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا تو کہیں مسنگ کرکے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree