Print this page

متحدہ عرب امارات میں ورٹینگ آرگینک فارمنگ کی سب سے بڑی پروڈیوسر کمپنی جی سی سی رائلز کیپیٹل کے ایم ڈی کی وزیر زراعت گلگت بلتستان ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم سے ملاقات

08 فروری 2022

وحدت نیوز(دبئی) متحدہ عرب امارات میں ورٹینگ آرگینک فارمنگ کی سب سے بڑی پروڈیوسر کمپنی جی سی سی رائلز کیپیٹل کے ایم ڈی فواد احمد اور ٹیم کے ساتھ وزیر زراعت گلگت بلتستان ورہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان محمدکاظم میثم ، سیکرٹری ایگریکلچر خادم حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں آرگینک ورٹیکل فارمنگ کی سکوپ ٹیکنالوجی اور ٹکنیکلٹیز سمیت تمام پہلووں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 عرب امارات کی سب سے بڑی آرگینک ورٹیکل فارمینگ کی مجموعی پیداواریت اور کاردگی کو سراہا گیا اور دوطرفہ تعاون سے گلگت بلتستان میں بھی سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں رائل کیپیٹلز کی ٹیم بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی اور متعدد مقامات پر ورٹیکل آرگینک فارمنگ کے مواقع کی سروے کرنے کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔

 وزیر زراعت گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح سوپر فوڈ اور آرگینک فوڈ کی پیداواریت کو بڑھانا سرٹیفکیشن کے بعد ہائی ویلیو مارکیٹ تک پہنچانا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام زمینداروں اور کسانوں کا نہ صرف معاشی فائدہ ہوسکتا ہے بلکہ زرمبادلہ میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree