Print this page

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں زرعی شعبے کو فروغ دینے ہر ممکن تعاون کرے گی،وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق فخرامام کی وزیرذرعت جی بی کاظم میثم سے گفتگو

02 جولائی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق فخرامام سے صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان اور رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم اور سیکرٹری ایگریکلچر کی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وِزیر زراعت گلگت بلتستان نے جی بی میں موجود زرعی مواقع، زراعت کو درپیش مسائل اور حکومتی ترحیجات و اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ہارٹیکلچر فلوریکلچر ایگروٹورزم، آرگینک زوننگ، آرگینگ و ہائی ایلٹیچیوٹ کروپس، سیریل فروٹس اور میڈیسنل پلانٹس کی پیداواریت مارکیٹ اور دیگر چیلنجز نیز ٹراوٹ فش فارمننگ لائیوسٹاک کی ایمپرومنٹ کے لیے وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی اور معاونت کا تقاضا کیا۔

 اس موقع پر فیڈرل منسٹر فار فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے وفاق حکومت ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آرگینک فروٹس کی پیدواریت کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت تعاون کرے گی اور ابتدائی مراحل میں چند وادیوں میں پائیلٹ پروجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے آرگینک زونگ ڈیکلیر کرانے کے بعد دوسرے مرحلے میں پورے خطے کو آرگینک ڈیکلیر کرانے پر کام کرے گی۔

 فخر امام نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی سیاحت اور زراعت پر خصوصی توجہ ہے اس شعبے کے فروغ سے متوسط طبقے کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اہم فروٹس کی پوسٹ ہاروسٹ لوس کو کم کرنے کے لیے پروسیسنگ پلانٹ اور ڈی ہائیڈریشن پلانٹس لگانے نیز کاٹیج انڈسٹری کے قیام کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔ سید فخر امام نے مزید کہا کہ جی بی میں ٹروٹ فش فارمنگ اسکی پیکیجنگ، ویلیو ایڈیشن اور پروموشن کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree