Print this page

آئی ایس او کے جوان افکارامام خمینیؒ اور رہبر معظم کی ترویج کیلئےشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں جو کہ قابل رشک اور اپنی مثال آپ ہیں، شیخ اکبر رجائی

21 مارچ 2021

وحدت نیوز(کھرمنگ)مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے اجلاس عمومی میں شرکت کی اور خطاب فرمایا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے رکن نظارت و رہنما کاچو زاہد علی خان ، چیئرمین الھدیٰ فاؤنڈیشن و مہتمم جامعہ النجف سکردو علی نوری، ارکان ذیلی نظارت، سابق صدور و سینئیر اراکین ایی ایس او، کابینہ ممبران اور مختلف یونٹوں کے اراکین و مسئولین شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان معاشرہ سازی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، اسلام ناب محمدی کی ترویج و اشاعت میں دن رات ایک کرنے والے جوانوں اور طلبہ حقیقتاً افکار امام راحل حضرت امام خمینی و رہبر معظم سمیت مراجع عظام کی نشر و اشاعت اور انقلابی جوانوں کی آبیاری میں بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں جو کہ قابل رشک اور اپنی مثال آپ ہیں۔

 رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ آئی ایس او کے جوانوں کے ہر عمل کو دل وجان سے سراہتا ہوں اور کوشش کرینگے کہ ہر ممکن طور پر ان اقدامات کو ثمر آور بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree