Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع شگر کےوفدکی وزیر اعلیٰ جی بی سے ملاقات، علاقائی عوامی مسائل قراردادکی صورت میں پیش

20 مارچ 2021

وحدت نیوز(شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کی وفد نے شیخ ذکاوت کی قیادت میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی، اور شگر کے مسائل قرارداد کی صورت میں پیش کیئے اور مطالبہ کیا کہ ان کی قرارداد کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے، اس پر وزیر اعلیٰ نے مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

 اسکے علاوہ ایم ڈبلیو ایم شگر کی وفد نے وزیر زراعت کاظم میثم، وزیر تعمیرات، وزیر بلدیات اور وزیر جنگلات سے بھی ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

 وزیر بلدیات سے شگر کے میونسپل کارپوریشن کے رضاکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کی ان کے لیے مراعات کا انتظام کیا جائے جب تک پرمینینٹ نہیں ہوجاتا  کیونکہ میونسپل کارپوریشن کے رضاکار  ریگولرلی اپنا کام انجام دے رہے ہیں ۔

 وزیر تعمیرات کو سڑکوں کی بوسیدہ حالت پر ایکشن لینے کی گزارش کہ جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس پر ایکشن لیں گے اور بہت جلد شگر کا تفصیلی دورہ کریں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree