Print this page

شیخ احمد نوری کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم وفد کی وزیراعلیٰ جی بی سے ملاقات، عوامی مسائل کی نشاندہی ، سی ایم کی خصوصی توجہ کی یقین دہانی

18 مارچ 2021

وحدت نیوز(سکردو) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیساتھ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ احمد علی نوری کی قیادت میں کمشنر ہاؤس سکردو میں ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بلتستان ڈویژن کے اولین دورے پر خوش آمدید کہا۔

بلتستان کے اہم علاقائی اور عوامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وفد نے وزیر اعلی سے توقع ظاہر کی کہ ماضی کے ادوار کے برخلاف موجودہ حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی، میگا منصوبوں کو بروقت مکمل کرواتے ہوئے عوامی مشکلات کے حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ خصوصی توجہ دینگے۔ سکردو شہر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کی انفراسٹرکچر، بجلی کی کمی، صحت اور تعلیمی امور اور دیگر اہم معاملات کا بالخصوص تذکرہ کیا۔

 وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے یقین دلایا کہ وہ ان امور کی بابت وزراء اور تنظیمی رہنماؤں کے وساطت سے آگاہی رکھتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ عوام کے مشکلات کا ازالہ کمترین وقت میں ممکن ہوسکے، وسائل کی فراہمی ہو، اداروں میں معاملات منظم انداز میں چلے اور عوام کو بار بار شکایات کا موقع نہ ملے۔

 مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور ڈاکٹر فاطمہ علی سمیت ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ علی محمد کریمی ، الحاج سر محمد علی، سکریٹری سیاسیات کاچو ولایت علی خان، ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات مولانا محمد اسحاق ، سکریٹری نشر و اشاعت وزیر کلیم، سلیم یاسر ، عقیل ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے، جبکہ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء سینئیر وزیر و وزیر جنگلات راجہ زکریا خان ، وزیر تعمیرات عامہ وزیر سلیم ، وزیر ذراعت محمد کاظم میثم، وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور دیگر اہم حکومتی و انتظامی ذمی داران موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree