Print this page

گلگت بلتستان کے ایگری گریجویٹس،سکالرز اور ڈاکٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سے ملاقات

13 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان کے ایگری گریجویٹس،سکالرز اور ڈاکٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سے ملاقات۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کے مسائل،مواقع اور دیگر ایشوز پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت سے مربوط تمام ماہرین سے انکے رائے لیں گے اور انکی رہنمائی میں اس شعبے کو بہترین شعبہ بنائیں گے اس سے علاقے کی تعمیر و ترقی بھی ہو گی اور لوگوں کے معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔

اس موقع پر ایگریکلچر سائنٹسٹ گلگت بلتستان نے اپنے رائے پیش کئے اور گلگت بلتستان میں موجود زراعت کے پوٹینشل اور اس کے حوالے سے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ہر طرح کی خدمات دی جائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree