Print this page

حلقہ پی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی سیاست ایک مرتبہ پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ، ایم ڈبلیوایم امیدوار کے کاغذات منظور

05 جنوری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ پی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی سیاست ایک مرتبہ پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علامہ علی حسنین حسینی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

آج عدالت عالیہ میں الیکشن ٹریبونل نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےنامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی کی اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے علامہ علی حسنین حسینی کے کاغذات نامزدگی کو مکمل اور درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

انشاءاللہ!علامہ علی حسنین حسینی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےٹکٹ پر انتخابی نشان خیمہ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹرننگ آفیسر نے علامہ علی حسین حیسنی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا کرانہیں مسترد کردیا تھا۔

2013 کے انتخابات میں بھی ایم ڈبلیوایم کے امیدوار آغا رضا اس نشست پر کامیاب ہوچکے ہیں جنہوں نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree