Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی وفدکے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد کی فاتحہ خوانی میں شرکت

28 مارچ 2025

وحدت نیوز(کوئٹہ)مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

 وفد میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شیخ ولایت حسین جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، نائب صدر سید مہدی اور سکیورٹی انچارج کربلائی خادم حسین سمیت دیگر نے موجود تھے۔

 وفد نے جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree