Print this page

پارہ چنار میں دھشتگرد کھلے عام دھشتگردی کر رہے ہیں حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے؟؟علامہ سید ظفرعباس شمسی

26 ستمبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےصوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں دھشتگرد کھلے عام دھشتگردی کر رہے ہیں حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے ۔ دھشتگرد آتے ہیں اپنی مرضی سے پارہ چنار کے عوام کو قتل کرتے ہیں۔ مارکیٹوں پر بم دھماکہ کر کے مارکیٹیں مسمار کر دیتے ھیں ۔ مگر حکومت پاکستان تماشہ دیکھ رہی ہے ۔

دھشتگردوں کو سزا تو دور کی بات ہے، دہشت گردوں کو گرفتارہی نہیں کرتی  ۔ پارہ چنار میں دھشتگردوں کی وجہ سے بد امنی پیدا ہوچکی ہے،حکومت پاکستان سےمطالبہ ہے کہ پارہ چنار میں دھشت گرد جو دھشتگردی کر رہے ہیں ان کو گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے  ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree