Print this page

ایم ڈبلیوایم وفد کی علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدرداؤد شاہ کاکڑ سے ملاقات

27 مئی 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ایک وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ عبد الحق جمالی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر پولیس کا دھاوا اور توڑ پھوڑ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ پاکستان کے عوام جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں جو کہ آئین اور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم وفد نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے بہادر رہنماء اور فلسطینی مظلوموں کے سچے حامی تھے۔ وہ پاکستانی عوام ملک و ملت سے محبت کرتے تھے۔ ان کی شہادت عالم اسلام کے لئے سانحہ ہے۔ پی ٹی آئی صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ہزاروں بے گناہ سیاسی قیدی آج بھی پابند سلاسل ہیں۔ ہم ملک سے ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور مظلوموں کے حامی تھے۔ ان کی شہادت پر پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree