Print this page

کوئٹہ کے بزرگوں اور جوانوںکی بڑی تعداد مجلس وحدت مسلمین میں شامل

08 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڈ کوئٹہ میں ہفتہ وار اجتماعی دعاء کمیل کا پروگرام منعقد کیاگیا جس کی تلاوت کا شرف سید عادل شاہ نے حاصل کیا بعد ازاں علمدار روڈ کے معززین عمائدین و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے مجلس وحدت مسلمین کے آئین دستور و مرکزی چیرمین  MWM علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان باقاعدہ  شمولیت اختیار کی۔

 اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں  شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی پرچم پہنائے اس موقع پر شورائی بزرگان کے حاجی غلام حسین ،سید شمس ،ٹھیکیدار محمد امین، سید حسن آغا ،محمد علی ابوذر ،سید خداداد ضلعی کابینہ کے نائب صدر ماسٹر محمد یونس ،سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی ،سیکریٹری تنظیم سازی مظہر علی اور سید عاطف موجود تھے۔ اس پروگرام میں ضلع اور یونٹس کے  عہدیداروں و کارکنان نے  بھرپور شرکت کی۔
 

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree