Print this page

موجودہ دور کے حکمرانوں کو سیرت امیرالمومنین پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں قیام عدل و انصاف کے کوشاں رہنا چاہئے ،علامہ ذوالفقارعلی سعیدی

13 اپریل 2023

وحدت نیوز(ڈھاڈر )مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین کی مناسبت سے مجلس عزاء ۔ عزاداری اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔مجلس عزاء سے مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے عدل امیرالمومنین  کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی عدل و انصاف کاحکم دیتا ہے اور  امیرالمومنین اپنی پوری زندگی دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے کوشاں رہے ۔

انہوں نے کہاکہ علماء اور دانشوروں نے آپ کی شہادت کا سبب شدت عدل و انصاف کو قرار دیاہے۔امیرالمومین ع کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا آپ دوست اور دشمن سبھی کے ساتھ عدالت کے ساتھ  پیش آتے تھے ۔موجودہ دور کے حکمرانوں کو سیرت امیرالمومنین پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں قیام عدل و انصاف کے کوشاں رہنا چاہئے۔ اور رشوت , اقرباء پروری اور سفارش کلچر کو ختم کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree