Print this page

جعفرآباد، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں کی تنظیمی اراکین سے ملاقات

06 دسمبر 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر شمسی اور تحصیل ڈیرہ اللہ یارکے صدر شہزادہ جعفری نے یونٹ مولا بخش دشتی ضلع جعفر آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔

یونٹ کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ و اہلبیت کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہونے چاہئے۔ کیونکہ مجلس وحدت مسلمین الٰہی تنظیم ہے۔ مجلس وحدت مومنین و ممبران کی دینی و دنیاوی کردار سازی کے لئے کوشاں ہے۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی ضلعی تحصیلی و یونٹس کی سطح پر اسٹڈی سرکل، دعاوں اور دروس کے پروگرامز کا انعقاد کردار سازی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ جس سے ہم سب کی دینی معلومات میں اضافہ کے ساتھ اخلاقی تربیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ تمام عہداران کو ایسے پروگرامز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لازمی شرکت کرنی چاہئے، تاکہ ہمارا کردار سب کے لئے نمونہ ہو۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree