Print this page

حقیقی انسان وہ ہے جو دوسروں کیلئے دل میں درد رکھتا ہو، علامہ ذوالفقار علی سعیدی

06 دسمبر 2022

وحدت نیوز(بولان) مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کا اہم اجلاس ضلعی صدر سید انورعلی شاہ دوپاسی کی زیر صدارت دوپاسی ہاوس ڈھاڈر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کی فعالیت اور تحصیل ڈھاڈر کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خدمت خلق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور احادیث میں خدمت خلق کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے۔ حقیقی انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے دل میں درد رکھتا ہو۔ دوسروں سے محبت کا سلوک روا رکھتا ہو اور ان کی مصیبت میں مدد کرتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسے تمام جانداروں سے افضل اور برتر مانا گیا ہے۔ یہ درجہ اور رتبہ اسے صرف اس حالت میں حاصل ہو سکتا ہے جب وہ دوسروں کے غم میں شریک ہو۔ دوسروں کا مصیبت میں ہاتھ بٹائے، ان کی مدد اور خدمت کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree