Print this page

افغانستان میں نماز جمعہ کے شیعہ اجتماعات پر داعشی حملے درآصل امریکی گیم پلان کا حصہ ہیں،علامہ برکت مطہری

16 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نےافغانستان کے صوبےقندھار کی مرکزی شیعہ جامع مسجد فاطمیہ میں دوران نماز جمعہ بم دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس اور واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نماز جمعہ کے شیعہ اجتماعات پر داعشی حملے درآصل امریکی گیم پلان کا حصہ ہیں، امریکہ نے افغانستان سے انخلاء سے قبل داعش کے دہشت گردوں کو شام وعراق سے لاکر یہاں محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاکہ وہ امریکہ کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قندوز اور قندھار میں پہ در پہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر حملے اور ان سانحات میں قیمتی انسانوں کا نقصان قابل مذمت ہے،طالبان کی نومنتخب حکومت کےدعوں سے تمام اقوام کو اطمینان تھا کہ اب شاید ماضی کے دہشت گردحملوں کا خاتمہ ہوگا لیکن افسوس ایک ہفتے میں دو خطرناک نوعیت کے حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد بے گناہ نمازی شہید ہوچکے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree