Print this page

ایک بار ضلع کرم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے،شبیر ساجدی

15 دسمبر 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین کےصوبائی رہنماء شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ ایک بار ضلع کرم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے وادی کرم میں مختلف ناخوشگوار واقعات پے درپے رونما ہورہے ہیں ۔جسے ضلع کرم کے عوام میں خوف و حراس پایا جاتاہے۔ آئے روز شرپسند عناصر مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ جسے وادی کرم کی امن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔مذہبی مقدسات کی توہین معمول بن چکا ہے۔سوشل میڈیا پر شرپسند اور انتہا پسند عناصر کا  اہلبیت اطہار علیہا السلام کی  شان میں گستخانہ مواد کی تشہیر کرنا معمول بن چکا ہے۔ ضلع کرم کی انتظامیہ ان شرپسند عناصر کی روک تھام میں مکمل طور ناکام نظر آرہی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree