Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا علامہ جہانزیب جعفری کی پاراچنار میں تکفیری دہشت گردوں کےحملوں میں زخمی ہونے والے مومنین کی عیادت

09 نومبر 2023

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکادورہ کیا ۔

علامہ جہانزیب علی جعفری نے اسپتال میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں پاراچنار سےلائے گئے زخمی مومنین کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے تمام زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ اسپتال انتظامیہ سے تمام زخمیوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree