Print this page

خیبرپختونخواہ حکومت کی ناانصافیوں پر احتجاج ، وزیر اطلاعات اور ترجمان حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کی ایم ڈبلیوایم کے وفد سے ملاقات

06 جنوری 2023

وحدت نیوز (پشاور) اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور پاراچنار میں تحصیل چئیرمین جناب مزمل حسین فصیح کی حکومتی بےحسی کے خلاف پریس کانفرنس نے خیبرپختونخواہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے پر مجبورکردیا۔مجلس وحدت مسلمین کے پی کے اور تحریک انصاف کے پی حکومت کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری , مرکزی راہنما علامہ سید عبدالحسین الحسینی، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی کی بیرسٹر محمد علی سیف صوبائی وزیر اطلاعات و مشیر خاص وزیر اعلیٰ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔

مذاکرات میں صوبے بھر کے مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر وجنرل  سیکریٹری نے واضح کر دیا کہ پاراچنار ، ہنگو ،کوہاٹ، ڈی آئی خان،  پشاور اور ہزارہ ڈویژن کے مسائل حل کئے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔

وفد نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے منتخب تحصیل میئر کے فنڈز روک کر صوبائی حکومت نے اہلیان کرم پر ظلم وزیادتی کی ہے، کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی پر قبضے کا معاملہ بھی تاحال حل نہیں کیا گیا،ہم پہلے اپنی کمیونٹی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں اس کے بعداتحاد پر بات آگے بڑھےگی ۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد کی جانب سے تحفظات اور شکایات سننے کے بعد بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میں ایک ہفتے کی مہلت دیں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان تک آپ کے تمام مطالبات پہنچاکر تفصیلی بات کرکے آپ سے دوبارہ رابطہ قائم کروں گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree