Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ جہانزیب جعفری کا ڈی آئی خان اور ٹانک کا دورہ، متاثرین میں سامان تقسیم

09 ستمبر 2022

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے علامہ سید وحید عباس کاظمی کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ہری پور ہزارہ کے عوام کی طرف بھیجا گیا سامان اور نقد رقوم تقسیم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے سیلاب میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، تاہم پوری قوم اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہرگز ہم تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree