Print this page

علامہ حسنین گردیزی کی زیر صدارت اجلاس، مولانا احمد علی روحانی مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

28 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس مدرسہ جامعہ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبے کے پانچ اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اجلاس کے غرض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد صوبائی صدر مجلس علمائے شیعہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا احمد علی روحانی کو صوبائی صدر منتخب کیا گیا اور علامہ سید عبدالحسین الحسینی کو سپریم کونسل کا کے پی کے سے رکن منتخب کیا گیا۔ بعدازاں دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree