Print this page

پولیس کے ہاتھو ں مسمار شدہ یادگارِشہداء دوبارہ تعمیر نہ ہوئی تو ملک بھرمیں احتجاج ہوگا، علامہ غضنفر نقوی

29 جون 2021

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماوں نے کوٹلی امام حسینؑ میں گزشتہ دن انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہدا ملت تشیع کو منہدم کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کوٹلی امام حسینؑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی کا کہنا تھا کہ یادگار گار شہداء کا افتتاح علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خانوادہ شہداء اور ملت جعفریہ کے جمع غفیر کی موجودگی میں کیا تھا، ٹی ایم اے اور پولیس انتظامیہ نے غیر قانونی اقدام کیا ہے، جس پر مجلس وحدت مسلمین افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

مولانا سید غضنفر نقوی نے کہا کہ پولیس نے متعدد مقامات پر پولیس شہداء کی یادگاریں تعمیر کی ہیں لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ ملت تشیع کہ جو افراد شہید ہوئے ہیں، کیا پولیس اور دیگر اداروں کی نظر میں ان شہداء کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟َ کیا ہم اپنے شہدا کی یادگار تعمیر نہیں کرسکتے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ذمہ داروں نے یادگار کو دوبارہ تعمیر نہ کیا تو ہم ملکی سطح پر احتجاج کریں گے اور ہر قانونی راستہ بھی اپنائیں گے۔ اور ہمارا فریق پولیس انتظامیہ اور یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ہوں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree