Print this page

ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کی صوبائی پولٹیکل کونسل کا اہم اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کافیصلہ

11 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی پولٹیکل کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیرِصدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختونخواہ سے بھر پور حصہ لیا جائے گا جس کے لئے تیاری کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تنظیمی سٹرکچر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات حاجی علی داد خان، تنویر مہدی اور سید اظہر شاہ سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree