Print this page

آل سعود نے امت مسلمہ پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

23 اپریل 2015

وحدت نیوز (خیرپور) شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل منور جعفری اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات فقیر خیر محمد خوشدل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کمنب میں شہید ارشاد حسین گوپانگ کے چہلم کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کنمب کے ہاتھوں دیندار نوجوان ارشاد حسین کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متعصب اور نااہل ایس ایچ او کنمب کو ہٹایا جائے اور اس ناحق قتل میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایماندار افسران سے اس قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیق کرائی جائے۔ انہوں نے عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کی برطرفی اور اس کے خلاف مقدمہ قتل کے اندراج کے حکم کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آل سعود نے امت مسلمہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں، یمن اس کی تازہ مثال ہے۔ زائرین خانہ خدا پر گولیاں چلا کر چار سو حاجیوں کو قتل کرنے والے سعودی حکمرانوں کو خادم حرمین شریفین کی بجائے خائن حرمین کہنا چاہئے۔ دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی، مصر میں منتخب حکومت کو برطرف کرکے فوجی آمر کی حمایت، امریکہ اور اسرائیل کی غلامی آل سعود کے سیاہ کارنامے ہیں۔ یمن پر جارحیت نے آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree