Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی کاجمعہ 10 نومبرکو مسئلہ فلسطین آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان، دعوتی مہم تیزی سے جاری

08 نومبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعہ 10 نومبر کو بھوجانی ہال میں منعقد ہونے والی مسئلہ فلسطین آل پارٹیز کانفرنس کی دعوتی مہم کا آغاز کردیا گیا، اے پی سی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارعلامہ مبشر حسن نے وحدت ہاوس میں ڈویژن کابینہ کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوے کہا کہ کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کے مشترکہ مسئلہ یعنی مسئلہ فلسطین کے حق میں اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف، اور پاکستان سمیت عالم اسلام میں امریکی و صہیونی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک چھتری تلے لانا ہے تاکہ فلسطین کے حق میں اور صہیونی و امریکی جنایت کاریوں کے خلاف پاکستان سے بھی ایک موثر آواز اٹھ سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے دعوتی مہم کے پہلے مرحلہ میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد نے ڈویژنل صدر کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے رہنما جناب مسلم پرویز سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی ،قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی  اور ان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں حضرات نےمجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کی جانے والی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔مزید سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں اور رابطے بھی جاری ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree