Print this page

جلوس یوم علیؑ شکارپور سےگرفتار36عزادار ،ایم ڈبلیوایم کےصوبائی رہنماچوہدری اظہرحسن کی شخصی ضمانت پر رہا

15 مئی 2020

وحدت نیوز (شکارپور) سندھ بھر کی طرح ضلع شکارپور میںبھی ایس او پی کے مطابق جلوس یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ نکالنا جرم بن گیا ، متعصب ایس ایس پی ضلع شکارپور کی ایماءپر ایم ڈبلیوایم ضلع شکارپور کے سکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار سمیت 36عزادار گرفتار مقدمہ درج ۔ عزاداروں پر ایس اوپی کی خلاف ورزی اور پولیس سٹیشن پر حملے کی جھوٹی  ایف آئی آرز درج ۔رات گئے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی کی ہدایات پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے شخصی ضمانت پر تمام گرفتار عزاداروں کو رہا کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس یزیدی کردار اداکرنے پر تل آئی ہے ۔ مختلف اضلاع کی طرح شکارپور میں بھی جلوس یوم شہادت مولائے کائنات نکالنے پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھارسمیت 36عزادار ماتمیوں کو گرفتار کرکے ایف 2آئی آر درج کرلی گئی ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق 20رمضان المبارک کی رات شب شہادت مولاعلی ؑ کے موقع پر حکومتی ایس اوپی کے مطابق جلوس عزا نکالا گیا جس پر پولیس نے چڑھائی کردی اور عزاداروں پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ بعدازاں پولیس نے 36عزاداروں کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا اور ایس اوپی کی خلاف ورزی اور تھانے پر حملے کی دو ایف آئی آرز درج کرلیں ، بعد ازاں ایک رات حوالات میں گذارنے کے بعد ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے شخصی ضمانت پر تمام عزاداروں کو رہا کروالیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree