وحدت نیوز(کراچی) تحریک تحفظ آئین پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے صدر سید زین شاھ کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پر منقعد ہوا۔
جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ شیخ محمد صادق جعفری، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور علی سیال، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام، شیرانی گروپ، اور دیگر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں شریک سیاسی قائدین نے باہمی اتفاق رائے سے سید زین شاھ کو تین ماہ کے لیئے تحریک تحفظ آئین پاکستان صوبہ سندھ کاکنوینر منتخب کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 مئی کو بانی پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان اور دیگر سیاسی اسیران، ملک میں صوبوں کی معدنیات پر وفاق کے جبری قبضے اور سندھ کے پانی اور زمین ناجائز تسلط کے خلاف کراچی پریس کلب پریس پر دن 04 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔