Print this page

مظلومین پاراچنار کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم کندھ کوٹ کی جانب سے میر فائق جاکھرانی کی زیر قیادت احتجاجی دھرناجاری

27 دسمبر 2024

وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے مظلومین پاراچنار کے مطالبات کی منظوری کے لیے پاراچنار میں دیئے گئے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر دوسرے روز بھی گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ۔

احتجاجی دھرنے کی قیادت ضلعی صدر میر فائق علی جاکھرانی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے پاراچنار کے مظلوم عام کی جان ومال کے تحفظ ، محاصرے کے خاتمے اور راستوں کی بحالی میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں۔ ہم پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،دھرنے میں علماء کرام ، مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree