Print this page

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی صدر ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ صادق جعفری سےملاقات، الاقصیٰ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت

05 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(کراچی)میر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر میں کراچی کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور الاقصیٰ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

علامہ صادق جعفری نے الاقصیٰ ملین مارچ کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ وفد میں نائب امیر کراچی مسلم پرویز، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری شامل تھے۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن اور ناصر حسینی بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree