Print this page

مولانا علی نوازلغاری ایم ڈبلیوایم سجاول سٹی یونٹ ضلع سجاول کے صدر منتخب

23 جون 2024

وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول سٹی سجاول یونٹ کی تنظیم نو کے سلسلے میں مولاناعلی نواز لغاری متفقہ طور پر بھاری اکثریت سےمجلس وحدت مسلمین سٹی یونٹ سجاول کے صدر منتخب ہوۓ،صدر سمیت سات رکنی کابینا سے چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو نے ضلعی آرگنائیزنگ کمیٹی فیاض حسین شیخ، غلام قادر لوھار،سیدغلام حسین شاھ ضلعی معاون حاجی مظفر علی لغاری کے ساتھ  حلف لیا ،مسجد حسینی سجاول میں سجاول سٹی سمیت قریبی علائقوں سے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، منتخب صدر کو مبارکباد کا سلسلا جاری رہا۔

کابینہ سٹی یونٹ سجاو ل  میںصدر مولانا علی نواز لغاری، نائب صدر،عبدالعزیز باگل ،جنرل سیکریٹری ذاکر حسین سولنگی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری:محمد شریف لغاری ،سیکریٹری فلاح بہبود:انصاف علی گاڈیہی، سیکریٹری میڈیا سیل:حسن رضا سولنگی ،سیکریٹری روابط: شھزاد علی لغاری شامل ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree