Print this page

ایم ڈبلیوایم دڑویونٹ ضلع سجاول کی تنظیم نو، مولانا وقاص مھدی صدر منتخب

16 جون 2024

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سے تنظیم نو کے سلسلے میں یونٹ دڑو کی الیکشن ضلع چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو ضلعی آرگنائیزر فیاض حسین شیخ کی زیرنگرانی  مرکز امام بارگاھ المعصومین میں کروائی گۓ متفقہ بڑی اکثریت سے مجلس وحدت مسلمین یونٹ دڑو کے لۓمولانا وقاص مھدی صدر منتخب ہوۓ ،آٹھ رکنی کابینہ سمیت نائب صدر:فیاض حسین شینھن ۔جنرل سیکریٹری خیام حسین بلالی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاھجھان سومرو، سیکریٹری تنظیم سازی کامران علی دایو، سیکریٹری فلاح بھبود سید ذوالفقار علی پپو شاھ، سیکریٹری میڈیا سیل طاھر علی سومرو، سیکریٹری فنانس مھدی رفیق سولنگی،اور سیکریٹری روابط سید مدثر شاھ  سے چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو نے حلف لیا.

اس موقعے پے اپنے مخصوص خطاب میں فیاض حسین شیخ نے تنظیم،اتحاد و وحدت پر درس دیا ، دڑو کی بزرگ شخصیت علی محمد بہٹو خصوصی معاون خالد حسین بھٹو ،سابقہ سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم یونٹ دڑو امتیاز احمد سومرو سمیت دڑو اور قریبی علائقوں کے امام بارگاہوں کے متولیان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے  الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال کیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree