Print this page

دس برس بیت گئے، ریاست شہید استاد سبط جعفر کے قاتلوں کو کیفرکردار تک نا پہنچا سکی،علامہ باقرعباس زیدی

18 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ نامور شاعر ادیب ماہر تعلیم و قانون اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سوزخواں استاد سیدسبط جعفرزیدی شہید جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں، انکے قتل کو آج دس برس گذر گئے لیکن ریاست ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اب تک ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعیان حیدرکرارؑ نے گذشتہ چار دہائیوں میں 20 ہزار سے زائد علماء، ذاکرین، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، صحافی ،تاجراور طالب علم ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے گئے، مساجد وامام بارگاہوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا، ملت جعفریہ نے شہید استاد سبط جعفرزیدی سمیت قیمتی شخصیات کی قربانی پیش کی لیکن کبھی کسی ملک دشمن قوت کے آلہ کار نہیں بنی، کبھی کسی ریاستی ادارے پر حملہ آور نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبط جعفرزیدی جیسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں، 20 گریڈ کے سرکاری ملازم ہونے کے باوجود سادگی ان کی پہچان تھی،ان کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکتا، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے کی نااہلی کی اس سےبدتر مثال اور کیا ہوگی کہ دیگر کی طرح سبط جعفرزیدی شہید کے قتل میں ملوث دہشت گرد بھی آج تک آزادہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree