Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وفد کی اپنے حمایت یافتہ ایم این اے قادرخان مندوخیل سے ملاقات، محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترسہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

07 اگست 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی این اے 249 سے منتخب ایم این اے قادر خان مندوخیل سے ملاقات ہوئی اور محرم الحرام میں امام بارگاہوں اور جلوس ہائے عزا کے روٹس پر مناسب انتظامات کے لئے تفصیکی گفتگوکی گئی ،وفد میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، سابق امیدوار این اے 249 و صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن، سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن مولانا صادق جعفری، ضلعی سیکریٹری جنرل کلیم رضا، فوکل پرسن ضلع غربی سید سبط اصغر، ضلعی رہنماء حیدرعباس ،ضلعی رہنماء بوسیم عباس، مولانا عامر زیدی اور انوار شاہ صاحب موجود تھے۔ ایم این اے قادر خان مندوخیل نے اپنے کوآرڈینیٹر عبد السلام کو محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ کے اطراف میں موجود مسائل کو حل کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں اور وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree