Print this page

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف سخت قانونی وقت کی ضرورت ہے، علامہ باقرعباس

30 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی میں معصوم بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قرار دیا یے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز درندگی کا کوئی نیا واقعہ سننے کو ملتا ہے۔عدم تحفظ کی اس فضا نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے۔ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ اس ملک میں قانون تو بن جاتے ہیں لیکن مجرمان عبرت ناک سزاوں کے شکنجے میں آنے سے با آسانی بچ جاتے ہیں۔یہ حقیقت جرائم پیشہ عناصر کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کے مجرمان کا عدالتی ٹرائل کم سے کم وقت میں کر کے اور انہیں عبرتناک سزائیں دے کر ان جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کورنگی واقعہ میں جاں بحق ہونے والی ماہم کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری  عبرت ناک سزا سمیت لواحقین کو حکومتی سطح پر امداد اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس علاقے میں معصوم بچوں کے قتل یا زیادتی کا واقعہ ہو وہاں کے ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ایسے وحشیانہ  فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا کر نشان عبرت بنایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree