Print this page

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ایوی ایشن جمیل احمد خان کی ایم ڈبلیوایم کےرہنماؤں سے ملاقات ، جعفرطیارسوسائٹی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

01 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی خصوصی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری برائے ایوی ایشن افیئرز کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری و سابق امیدوار حلقہ پی ایس89سید علی حسین نقوی کے ہمراہ ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی کا دورہ کیااور عشائیہ میں شرکت کی۔

 ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ایم این اے کیپٹن (ر) جمیل احمد خان کو یوسی 11 جعفرطیاراور یوسی 12 میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ذمہ داران نے ان سے گذارش کی کہ موجودہ مالی سال میں جاری فنڈز سے شمائل ہومز ، جعفرطیار فیز ۲ ، جعفری مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں گلیوں میں سی سی ٹائلنگ اور کارپیٹنگ کرکے علاقہ مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

 اس موقع پر ایم این اے صاحب نے خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن اور ایم ڈبلیوایم کے اشتراک سے غازی ٹاؤن میں قائم الزہرا س میڈیکل سینٹر کیلئے جدید مشنری کی فراہمی ، وکٹری اسپورٹس گراؤنڈ کی اپگریڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، شمائل ہومز اور دیگر سرویز کی گلیوں میں سی سی ٹائلز کی تنصیب کی یقین دہانی کرواتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ملاقات کے موقع پر کوآرڈینیٹرٹو ایم این اے عاصم حیدر، پی ڈبلیو ڈی کے افسران، پی ٹی آئی کے عہدیداران، حکیم امیر رضا رومی، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی، مولانا گلزار شاہدی، آصف صفوی، شعیب رضوی، حسن عباس رضوی، ممتاز مہدی، رضا حیدر، محمد علی زیدی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree