Print this page

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر سید ناصرشاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

07 ستمبر 2020


وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور صوبائی وزیر مذہبی امور سید ناصرحسین شاہ کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کے انتقال پرمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی اور کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان کہاکہ ناصرحسین شاہ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس اور رنج کا احساس ہوا۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ ناصرحسین شاہ اور ان کےاہل خانہ کے لئے یہ صدمہ انتہائی تکلیف دے ہے، ماں جیسی نعمت کا کوئی بدل نہیں ،ہم دکھ کی اس گھڑی میں ناصرحسین شاہ اوردیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کے تمام گناہان کبیرہ وصغیرہ کو معاف فرمائے اور انہیں جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree