ٹرمپ نے بیت المقدس کے خلاف فیصلہ دے کر دنیائے اسلام کی غیرت ایمانی کو للکارا ہے، علامہ مقصودڈومکی

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں جیکب آباد میں امریکہ مردہ باد، احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی، حسن رضا غدیری، سید غلام شبیر شاہ، تحصیل کے رہنما نذیر حسین و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے نادان صدر ٹرمپ نے بیت المقدس اور فلسطین کے خلاف فیصلہ دے کر دنیائے اسلام کی غیرت ایمانی کو للکارا ہے، پے در پے شکست کے باوجود امریکہ شیطنت سے باز آنے کے لئے تیار نہیں۔ شام کے محاذ پر عبرتناک شکست سے امریکہ کو سبق سیکھنا چاہیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد 39 ملکی فوجی اتحاد کی تشکیل سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ یمن کے مظلوم مسلمانوں پر بمباری، دھشت گرد گروہوں کی سرپرستی اور بیت المقدس قبلہ اول ، فلسطین سے غداری کا بدنما داغ بھی آل سعود کے سیاہ کارناموں میں شامل ہے۔

اس موقع پر آغا سیف علی ڈومکی، برادر حسن رضا غدیری ، سید احسان شاہ اور آئی ایس او کے صدر برادر اللہ بخش میرالی نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے اسلام دشمن منصوبے کے خلاف بھرپور کردار ادا کرے۔ اس موقع پر پریس کلب کے سامنے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ جلوس میں نظم و ضبط کے فرائض المصطفیٰ اسکاؤٹس کے جوانوں نے انجام دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree