ایم ڈبلیوایم کنب کے زیر اہتمام سالانہ جشن وجلوس صادقین ؑ کا شاندار انعقاد

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپوریونٹ کنب سٹی کے زیراہتمام عظیم الشان جشن میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ، علامہ محمد نقی حیدری، آغا منور جعفری، ضلعی رہنما فقیرخیر محمد،چیئرمین نثار چانڈیو، سید زین شاہ، اہل سنت رہنماء درگاہ سوہوشریف کے سید علی تقی شاہ نے کی۔ جبکہ ریلی میںشیعہ سنی عوام اور علمائے کرام شریک ہوئے۔
             
 ریلی کے اختتام پر مدرسہ امام علی ؑ کنب میں تقریب جشن منعقد ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین، استادالعلماء علامہ حیدر علی جوادی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کو تعلیمات پیغمبر ﷺ  کی روشنی میں ڈھالنا ہوگا۔ سیرت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں سرخ رو ہو سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تکفیری گروہ سے عالم انسانیت کو خطرہ ہے،تکفیری گروہ کی تشکیل اور حکمت عملی میں شیطان بزرگ امریکہ سمیت شیاطین عالم کا بنیادی کردار ہے۔ جو اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے آگے ناچتے رہے وہ میلاد النبی ﷺ کے جشن کو ناجائز سمجھتے ہیں، تعجب ہے۔  
                     
انہوں نے کہا کہ آل سعود اپنے منطقی انجام کی طرف بڑہ رہے ہیں، وہی انجام جو ہر جابر و ظالم کا مقدر ہوتا ہے۔ آل سعود کو صدام ، قذافی اور رضا شاہ پہلوی کے عبرتناک انجام سے سبق  حاصل کرنا چاہئے۔ شہید مظلوم آیۃ اللہ باقر النمر ؒ سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کا پاکیزہ خون آل سعود کی ذلت ورسوائی کا باعث ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree