ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے فلسطین کی حمایت اور امریکہ واسرائیل کے خلاف شہدادکوٹ میں احتجاج

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں  اصغریہ آرگنائیزیشن،  شیعہ علما کائونسل کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے صوبائی رہنما سید علی اکبر شاہ، مولانہ امیرحسین لغاری،نیاز حسین بھٹی ،آصف لاشاری اور شریف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ  مسلسل امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اقتدار میں آتے ہی اس نے مسلم امہ کے خلاف جس محاذ آرائی کا آغاز کیا وہ اب تک جاری ہے، قبلہ اول بیت المقدس کو قابض اور غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے قلب پر وار کیا ہے، احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظھار کرتے ہو امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree