Print this page

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون ناحق کےذمہ دار امریکہ و اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے بزدل حکمران بھی ہیں، ایم ڈبلیوایم لاہور

11 جولائی 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی ناجائز ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بربریت اور عراق میں اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ داعش کی دہشت گردی کیخلاف مظاہرے کئے گئے لاہور میں جامعہ امامیہ مسجد سمن آباد سے شباب چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین اور علامہ امتیاز کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے کی ریلی میں کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے شباب چوک سمن آباد میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی تمام ترمشکلات اور پریشانی کے ذمہ دار صرف اور صرف  امریکہ ہے جو اپنے ناجائز اولاد اسرائیل کے ذریعے مسلمانان فلسطین کی نسل کشی میں مصروف ہے آج کے عرب  بادشاہ اور حکمران امریکہ و اسرائیل کے پٹھو ہیں جو مسلمان ملکوں میں دہشت گردی کے لئے دہشت گرد بجھوا سکتے ہیں لیکن مظلوم فلسطینی مسلمانوں اور قبلہ اول کی دفاع کے لئے ایک لفظ تک بولنے سے بھی قاصر ہیں عراق شام میں صہیونی ایجنٹ داعش کے دہشت گرد انہی عرب ممالک جو امریکہ اور اسرائیل کے خیر خواہ ہیں کی ایما پر مسلمانوں کا قتل عام اور مقدسات کی توہین کررہے ہیں ان دہشت گردوں کا ہدف وہ ممالک ہیں جو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون ناحق کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے بزدل حکمران بھی ہیں جو مسلم امہ کے دشمن اور اسرائیل و امریکہ کے نمک خوار ہیں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خارجی دہشت گرد جن کے خلاف  ہماری بہادر پاک فوج آپریشن کررہی ہے یہ بھی وہی گروہ ہے جو اپنے سوا سب کو کافر قرار دیتے ہیں انشااللہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے خارجیوں کا خاتمہ ہوگااور دنیا کے نقشے سے جلد اسرائیل کا وجود بھی مٹ جائے گامظاہرے میں اعلان ہوا کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قدس کی آزادی کے لئے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے مناسبت سے منایا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر شریک ہونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree