سید عامر شاہ ایڈووکیٹ ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور مانگا منڈی UC-263 یونٹ کے صدرمنتخب

18 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور) لاہور ،اقبال ٹائون کے علاقہ مانگا منڈی UC-263 یونٹ کی تنظیم سازی، سید عامر شاہ ایڈووکیٹ یونٹ صدر منتخب ۔علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ مانگا منڈی یوسی 263 آمد، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مانگا منڈی یوسی 263  میں توسعہ تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقد کیے گئے اجلاس میں شرکت اور خطاب ،

مجلس وحدت مسلمین مانگا منڈی یونٹ کی تنظیم سازی سید عامر شاہ ایڈووکیٹ یونٹ صدر منتخب ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب نے اجلاس میںخطاب کے بعدمانگا منڈی یوسی 263 کے نئے صدر سید عامر شاہ ایڈووکیٹ سے حلف لیا ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نئے صدر مانگا منڈی سے درخواست کروں گا کہ جتنا جلد ممکن ہو اپنی یونٹ کابینہ مکمل کریں اورعلاقے میں باقاعدہ تنظیمی ورک کا آغاز کریں۔ان شاءاللہ جلد دوبارہ اس علاقے کا وزٹ کروں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree