Print this page

جمعتہ الوداع یوم القدس کے دن تمام مسلمان متحد ہوکر عالم کفر ونفاق کے خلاف بیداری کا ثبوت دیں، مولانا روح اللہ کاظمی

28 مارچ 2025

وحدت نیوز(جھنگ)جمعتہ الوداع 27 رمضان المبارک کو مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کےزیراہتمام ضلع بھرمیں  فلسطین اور پارا چنار کے مظلوموں سےاظہاریکجہتی کےلیےیوم القدس کےطورپرمنانےکااعلان کرتےہیں۔

مولانا سید روح اللّہ کاظمی (پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ) نےشورکوٹ پریس کلب میں آئمہ جمعہ مولانا ناصر عباس قمی صاحب ، مولانا محمد عباس جوادی صاحب ، مولانا علی رضا روحانی صاحب کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا 27 رمضان المبارک جمعتہ الوداع نماز جمعہ کے بعدMWM ضلع جھنگ کےزیراہتمام یوم القدس اور فلسطین سےاظہار یکجہتی کے عنوان سےضلع بھرمیں بھرپور اجتماعات ،ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گےتمام مسلمان متحد ہوکر بیداری کا ثبوت دیں اور اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے حق میں اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree