Print this page

سید اسدعباس نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم لاہور ڈویژن کی نظارت کونسل کا اجلاس

21 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ڈویژنل نظارت کونسل لاہور ڈویژن کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ڈویژنل نظارت کونسل کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی اور کئی اہم فیصلہ جات کیے گئے ۔

ڈویژنل نظارت کونسل کی اس اہم میٹنگ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری جنرل جناب سید حسن رضا کاظمی صاحب ،  ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان صاحب ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب حجت الاسلام و المسلمین مولانا ظہیر کربلائی صاحب شریک تھے ۔

ان شاءاللہ جلد لاہور ڈویژن کے اضلاع کے دورہ جات کے بعد دوبارہ ڈویژنل نظارت کونسل کی میٹنگ بلائی جائے گی ۔ تاکہ فعالیتی امور کا بروقت جائزہ لیا جاسکے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree